چیمپئنز ٹرافی فاتح کو 20 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا

رنر اپ کی10 لاکھ سے دلجوئی ہوگی، 40 لاکھ ڈالر ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم


Sports Desk May 31, 2013
رنر اپ کی 10 لاکھ سے دلجوئی ہوگی، 40 لاکھ ڈالر ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم۔ فوٹو: آئی سی سی

چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا،رنر اپ کی دلجوئی 10 لاکھ ڈالر سے کی جائے گی، مجموعی طور پر 40 لاکھ ڈالر تقسیم کئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے بعد سب سے اہم ون ڈے کرکٹ ایونٹ کا جون میں آخری ایڈیشن کھیلا جائے گا اس کے بعد یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا، 6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں جو بھی ٹیم ٹرافی پر قبضہ جمائے گی اسے20 لاکھ ڈالر کا انعام بھی ملے گا۔



فائنل تک پہنچنے کے بعد خالی ہاتھ رہنے والی سائیڈکا دکھ بانٹنے کیلیے کپتان کو 10 لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا جائے گا۔ سیمی فائنلز میں ناکام رہنے والی ٹیمیں بھی 4، 4 لاکھ ڈالر گھر لے جائیں گی، گروپ راؤنڈ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو بھی ایک،ایک لاکھ ڈالر دیا جائے گا۔ آئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں