- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
لاہور: مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا غیر ملکی کوچز نے کیمپ میں شرکت کو اپنی تنخواہ کی ادائیگی سے مشروط کردیا۔
وزیر اعظم کی طرف سے کامن ویلتھ گیمز کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم کی مد میں دو دو لاکھ اور پرانے ڈیلی الاؤنس کے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ہرکھلاڑی کی بھی ادائیگی ابھی کرنی ہے۔
اڑھائی کروڑ کی مقروض فیڈریشن گرانٹ نہ ملنے پر مسقط میں ٹیم ہوٹل تک بک نہیں کرواسکی، ڈیڈ لائن ختم ہونےمیں صرف ایک دن باقی رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی گرانٹ جاری نہ ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خزانہ خالی ہے اور اس کے لیے معاملات چلانا نا ممکن ہوگیاہے۔
ایشین گیمز کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اڑھائی کروڑ ادھار لے کر کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز، چیف کوچ رولنٹ اولٹمنز اور دوسرے کوچنگ اسٹاف کے بقایا جات کلیئر کیے تھے۔ اب قومی ٹیم کو اگلے ماہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے جس کا کیمپ 22 ستمبر سے لگانے کا اعلان کیاگیا ہے۔
لیکن مالی مسائل کی وجہ سے گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ غیرملکی چیف کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینرنے پی ایچ ایف پر واضح کردیا ہے کہ اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ملنے کی صورت میں ہی لاہور آکر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی ایچ ایف حکام کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹل بکنگ، سفری اخراجات، کوچز کی تنخواہوں اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کے لیے فوری گرانٹ کی اشد ضرورت ہے۔ پی ایچ ایف کے مالی مسائل کی وجہ سے کئی سینئر کھلاڑیوں نے بھی کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیاہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کو چند ہفتوں بعد بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کرناہے، جس کے لیے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ہوٹل بکنگ کروانا لازمی ہے، بصورت دیگر قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شمولیت ممکن نہیں ہوپائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔