ٹنڈوالٰہیار سہ روزہ پولیو مہم ختم سیکڑوں بچے ویکسین سے محروم

تعلقہ چمبڑ کے 64، جھنڈو مری 57 اور ٹنڈوالٰہیار کے 114 بچوں کو قطرے نہ پلائے جا سکے


Nama Nigar June 01, 2013
تعلقہ چمبڑ کے 64، جھنڈو مری کے 57 ،ٹنڈوالٰہیار کے 114اور مجموعی طور پر 235 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے سے محروم رہ گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ٹنڈوالٰہیار ضلع میں ایک دن اضافے کے باوجود سہ روزہ مہم میں سیکڑوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

تعلقہ چمبڑ کے 64، جھنڈو مری کے 57 ،ٹنڈوالٰہیار کے 114اور مجموعی طور پر 235 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں 27 سے 29 مئی تک سہ روزہ پولیو مہم میں سیکڑوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہیں جبکہ مہم میں ایک دن کا اضافہ بھی کیا گیا تھا اس کے باوجود ٹنڈوالٰہیار میں 114، چمبڑ میں 64 اور جھنڈو مری میں 57 بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔



واضح رہے کہ سہ روزہ مہم کے پہلے روز ہی کئی ماہ سے معاوضہ نہ ملنے پر پولیو کی ٹیمیں نہ صرف تاخیر سے پہنچی تھیں بلکہ عدم دلچسپی بھی ظاہر کررہی تھیں جس کی خبر ایکسپریس میں شائع ہونے پر محکمہ صحت نے مہم کے دوسرے روز سے قبل ہی دسمبر اور جنوری کے معاوضے کی رقم جاری کردی جس کے بعد عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے اطمینان کا سانس لیا۔پولیو مہم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں عملہ تو اپنی ذمے داری نبھاتا ہے لیکن افسرانوں کا چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر راؤنڈ میں سیکڑوں بچے ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں