سول اسپتال کوٹری بجٹ میں کمی مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی بند

غریب پریشان، اسپیشل پروگرام انسداد ہیپاٹائٹس بھی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند، متاثرہ مریضوں کے کورسز ادھورے رہ گئے


Nama Nigar June 01, 2013
اسپیشل پروگرام انسداد ہیپاٹائٹس بھی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ مریضوں کے جاری کورسز ادھورے اور بے نتیجہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کوٹری کے سول اسپتال میں ادویہ کی خریداری کے بجٹ میں کمی کے باعث او پی ڈی اور زیر علاج مریضوں کو مفت دواؤں کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

اس صورتحال سے غریب مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اسپیشل پروگرام انسداد ہیپاٹائٹس بھی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ مریضوں کے جاری کورسز ادھورے اور بے نتیجہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب اچانک ادویہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اور من مانا اضافہ کر دیا گیا بالخصوص جان بچانے والی دوائیں شہر کے مرکزی میڈیکل اسٹوروں پر نایاب ہو گئی ہیں۔



یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ادویہ کا ذخیرہ کر کے بلیک میں من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ کوٹری میں دواؤں کی قیمتوں پر ضابطہ رکھنے میں صوبائی حکومت قطعی طور پر ناکام ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ شہر میں ادویہ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لیے فوری آپریشن کرتے ہوئے ملوث میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ڈرگ انسپکٹرز کو جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

مقبول خبریں