شہاب الدین مارکیٹ وپارکنگ پلازہ کی تعمیر تیزکی جائےہاشم رضا

گرائونڈ فلور پر 131،میز نائن اور پہلی منزل پر157، 157دکانیں تعمیر کی گئی ہیں.


Staff Reporter June 01, 2013
پلازہ میں بیک وقت 600 گاڑیاںاورسیکڑوں موٹر سائیکلیں کھڑی کی جاسکتی ہیںایڈمنسٹریٹر فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے قلب صدر میں شہاب الدین مارکیٹ اور 5 منزلہ کار پارکنگ پلازہ کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو اور 2008 میں عارضی طور پر یہاں سے جن دکانداروں کو لائنز ایریا میں منتقل کیا گیا تھا انھیں واپس لایا جاسکے۔

یہ بات انھوں نے گرینڈ الائنس کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی،بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن نے بتایا کہ شہاب الدین مارکیٹ اور کار پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے جسے بہت جلد مکمل کرلیاجائے گا، انھوں نے بتایا کہ مارکیٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 5 منزلہ کارپارکنگ پلازہ بھی تعمیرکیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو پارک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔



انھوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے ابتدائی فیز کی تکمیل کے بعد دکانداروں کو مرحلہ وار لوئر گرائونڈ فلور پر منتقل کیا جائے گا جبکہ گرائونڈ فلور پر 131دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی جائیں گی، انھوں نے بتایا کہ میز نائن فلور پر 157 دکانیں اور پہلی منزل پر بھی157دکانیں تعمیر کی گئی ہیں، مارکیٹ کے اندر 12 سے 18 فٹ کشادہ اور وسیع راہداریاں بنائی گئی ہیں اور یہ سہولت کسی بھی مارکیٹ میں تاحال دستیاب نہیں ہے جبکہ پانچ منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہے جہاں بیک وقت 600 گاڑیاں اور سیکڑوں موٹر سائیکلیں کھڑی کی جاسکیں گی ،اس پروجیکٹ کے فیز ون پر 735 ملین روپے خرچ ہونگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں