خاتون اور اسکی بیٹی کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

کورنگی کے رہائشی منظور نے اہلیہ وبیٹی کی بازیابی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا


Staff Reporter June 02, 2013
مغویہ رقیبہ / مغویہ سائرہ بیگم ۔ فوٹو : ایکسپریس

کورنگی کے رہائشی منظور عالم نے اہلیہ اور بیٹی کی بازیابی سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔

اس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اہلیہ اور بیٹی کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے، متعدد بار تحریری استدعا کرنے کے بعد تھانہ زمان ٹاؤن کی جانب سے لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے، اتحاد ٹاؤن کورنگی سیکٹر 48/F1 کے رہائشی نے اپنی اہلیہ مسماۃ سائرہ بیگم اور بیٹی رقیبہ کی بازیابی سے متعلق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی شادی 1980 میں ہوئی تھی گھریلو و ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی تھی تاہم ڈھائی برس قبل اس کے پڑوس میں علی احمد اور اسکی اہلیہ بلو نے مکان کرائے پر حاصل کیا تھا۔



انکے گھر نوید نامی بلو کا کزن اکثر ملنے آتا تھا اس کے بیرون ملک جانے کے بعد نوید نامی شخص نے اس کی اہلیہ کو ورغلا کر اغوا کرلیا تھا، اغوا کی اطلاع پر واپس پاکستان آیا اور اسے تلاش کیا پولیس کو بھی درخواست دی تاہم انھیں علم ہوا کہ ملزم نوید نے اس کی اہلیہ کو لیبر اسکوائر 3 سیکٹر 32/A کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں قید کیا ہوا ہے اپنے بیٹوں اور برادر نسبتی و دیگر رشتے داروں کے ہمراہ مذکورہ ایڈریس پر گئے تھے تاہم معمولی تنازع اور تلخ کلامی کے بعد اہلیہ کو بازیاب کرکے اپنے گھر لے آئے تھے لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

21 مئی کو اس کی غیر موجودگی میں نوید نے الیاس کی مدد سے اسکی بیٹی رقیہ اور اہلیہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا ہے، گھر سے زیورات اور نقدی بھی چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی درخواست تھانہ زمان ٹاؤن کو دی لیکن تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں