عوام باشعور ہوچکے جو جماعت ڈلیور کریگی آئندہ کامیاب ہوگیابصار عالم

نوازشریف آج تھکے ہوئے لگ رہے تھے وہ پریشان ہیں مسائل سے چھٹکارا کیسے حاصل ہوگا۔


Monitoring Desk June 02, 2013
ہمیں امریکا اور طالبان دونوں سے بات کرنا ہوگی، عامر الیاس رانا، تکرار میں گفتگو فوٹو: فائل

ٹی وی اینکر ابصار عالم نے کہا ہے کہ عوام بہت باشعور ہوچکے ہیں عوام نے سیاسی جماعتوں سے ڈیل کی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اقتدار دیا اور ڈلیور کرنے کا موقع دیا ہے اور اب عوام الیکشن 2018 میں اس جماعت کو ہی حکومت بنانے دیں گے۔

جس نے عوام کو سہولت دی ہوگی۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو باشعور بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، عوام چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کے پاس روزگار ہو، تعلیم ہو، اچھی تربیت کے مواقع ہوں، اگر وہ اسپتال جائیں تو ان کو بہتر علاج کی سہولتیں ملیں اور جو سیاسی جماعت یہ نہیں کرے گی اس کو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ سیاستدانوں کو الزام تراشی سے باز آجانا چاہیے اور ڈلیور کرنے پر توجہ دینی چاہیے، قائم علی شاہ کو لانا پیپلزپارٹی کا حق ہے۔



لیکن عوام نتیجہ چاہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف عامرالیاس رانا نے کہا کہ نوازشریف اس وقت پریشان بھی ہیں اور آج وہ تھکے ہوئے بھی لگ رہے تھے وہ پریشان اس لیے ہیں کہ ملک جن مسائل میں گھر چکا ہے ان سے چھٹکارا کیسے حاصل ہوگا، عوام 5 جون کا انتظار کررہے ہیں اور جس دن نوازشریف نے حلف اٹھا لیا عوام کو ان سے جواب لینا ہے کہ بتائیں کہ لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی جیسے بڑے مسائل کو کیسے حل کریں گے۔ افغانستان پر ہماری سیاسی جماعتوں نے جذباتی باتیں کرکے بڑے بچوں کو شہید کرایا ہے لیکن اب بات جذباتی باتوں سے نہیں بنے گی عوام سچ سننا چاہتے ہیں۔ ایک طرف تو ہمیں امریکا سے بھی بات کرنا ہوگی اور دوسری طرف طالبان سے بھی بات کرنا ہوگی، ہمیں امریکا کو بتانا ہوگا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے اگر آپ کو محفوظ واپسی کرنا ہے تو پاکستان کو بھی محفوظ رہنے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں