سونے کی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔


Business Reporter September 19, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1201 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1201 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 

مقبول خبریں