پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 ستمبر 2018
رواں برس ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد دوحا میں ہوا فوٹو: فائل

رواں برس ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد دوحا میں ہوا فوٹو: فائل

دوحا: پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔

ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔