اظفر رضوی اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ3روز بعد درج

جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خولوں کو فارنسک ڈویژن بھجوا دیا گیاہے


Staff Reporter June 04, 2013
جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خولوں کو فارنسک ڈویژن بھجوا دیا گیاہے. فوٹو: اے ٹی یو پی

کریم آباد میں جمعہ کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے ماہرتعلیم اظفر رضوی اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر سلیم صدیقی کی مدعیت میں 3روز بعد عزیز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او حسیب اﷲ قریشی کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے،ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ ماہر تعلیم اظفر رضوی قتل کیس کی تحقیقات ہر سمت اور ہر رخ پر کی جارہی ہے تاہم اب تک کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی۔

انھوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خولوں کو فارنسک ڈویژن بھجوا دیا گیاہے تاہم وہاں سے بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی،انھوں نے بتایا کہ جس طرح واقعہ رونما ہوا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے مقتول کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں