کارکنوں کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تواحتجاج کرینگےثروت اعجاز

احتجاجی تحریک انصاف ملنے تک جاری رہے گی،فوجی آپریشن ناگزیر ہوگیا.


Staff Reporter June 04, 2013
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کارکنوں کے قتل کیخلاف دیے گئے دھرنے سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک کے کارکنوں کو تواتر کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اگر72 گھنٹوں میں ہمارے کارکنوں کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو کراچی میں اپنی تنظیمی سرگرمیاں معطل کرکے کراچی سے کشمور تک احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، ہماری پرامن احتجاجی تحریک انصاف ملنے تک جاری رہے گی، کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن ناگزیر ہوگیا ہے۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو شاہ فیصل کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 3 میں سے 2 کارکنان جواد عرف سنی اور یاسر قادری کی ایم اے جناح روڈ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دیے گئے علامتی دھرنے سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نئی حکومت مصلحت پسندی کے بجائے حقائق پر نظر رکھے اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عملی اقدامات کرے، ہمارے کارکنوں کی نماز جنازہ پر فائرنگ کی جاتی ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے قیام امن میں ناکام نظر آتے ہیں، قبل ازیں دونوں کارکنان کو ناتھا خان کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ تیسرے کارکن عرفان قادری کی میت ان کے آبائی گاؤں پنجاب روانہ کردی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں