کے ای ایس سی نے واجبات کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

سوئی گیس کمپنی سے واجبات کی ادائیگی سے متعلق تنازع طے ہوگیا،وکیل بجلی کمپنی.


Staff Reporter June 04, 2013
ادارے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، وکیل ایس ایس جی سی، عدالت نے درخواست نمٹادی فوٹو: فائل

QUETTA: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے واجبات کی ادائیگی کے متعلق گورنرہائوس میں ہونیوالے معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ کے ای ایس سی نے گیس کی فراہمی کی ممکنہ معطلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس علی احمد شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کے ای ایس سی کی درخواست کی سماعت کی ،کے ای ایس سی کے وکیل بیرسٹرعابد ایس زبیری نے موقف اختیار کیا کہ سوئی گیس کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق گورنر ہائوس میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا ۔



جس میں تنازع طے پاگیا ہے اس لیے وہ متفرق درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، اس موقع پر ایس ایس جی سی کے وکیل عاصم اقبال ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایسا کوئی معاہدہ ان کے علم میں نہیں ہے اور اس ضمن میں ادارے کی جانب سے انھیں کوئی ہدایت نہیں ملی، فاضل عدالت نے متفرق درخواست نمٹادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں