گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا وزیر پٹرولیم

گیس کی قیمتیں 50فیصد سے ایک ہزار فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، سہیل وجاہت کی گفتگو


Online June 04, 2013
گیس کی قیمتیں 50فیصد سے ایک ہزار فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، سہیل وجاہت کی گفتگو فوٹو: فائل

نگراں وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے ۔

جو آئندہ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ فارمولے کے تحت گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلیے گیس کی قیمتیں 50فیصد سے ایک ہزار فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔



نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وجاہت نے بتایا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا فامولہ ہر شعبے کیلیے متبادل فیول اور سبسڈی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی گیس ایک سونا ہے جیسے پیتل کے بھائو بیچا جا رہا ہے۔ گیس چوری اور اس کا ضیاع روکنے کیلیے بھی قیمتوں کا بڑھایا جانا ضروری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں