زرعی اصلاحات کیس میں وفاقی حکومت سے جواب طلب

وفاق کا موقف جانے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے، چیف جسٹس، سماعت آج پھر ہوگی


Online June 04, 2013
عدالت نے وفاق سے جواب نہیں مانگا تھا، اب کہا ہے تو جواب مل جائیگا، اٹارنی جنرل فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں9رکنی لارجربینچ نے زرعی اصلاحات کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں آج تک ہونے والی زرعی اصلاحات ناکامی سے دوچارہوئی ہیں۔ وفاق کاموقف جانے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے، زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کی ترقی ملک کی ترقی اورتنزلی ملک کی تنزلی ہے۔



پیرکوجب کیس کی سماعت شروع ہوئی تواٹارنی جنرل عرفان قادرعدالت میںپیش ہوئے اس دوران درخواست گزارعابدحسن منٹوبھی موجودتھے عدالت نے اٹارنی جنرل سے وفاق کے جواب کی بابت دریافت کیااورچیف جسٹس نے کہاکہ وفاق کاکام ہے کہ سوال اٹھائے وفاق کاموقف جانناہمارے لیے بہت ضروری ہے وفاق کاموقف سنے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے اس پراٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت نے ان سے جواب نہیں مانگاتھااب آپ کہہ رہے ہیںتوجلدجواب داخل کردیں گے۔ اس پرعدالت نے سماعت آج منگل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے زرعی اصلاحات بارے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں