بلوچستان لیگ کے جان جمالی اسپیکر ق لیگ کے عبد القدوس ڈپٹی منتخب

عاصم کرد گیلو،صالح بھوتانی ،در محمد ناصر نے اسپیکر جبکہ سردار رضا محمد بڑیچ


Numainda Express June 04, 2013
جان جمالی اور قدوس بزنجو آج عہدوں کا حلف اٹھائینگے،نواب محمد خان باروزئی2مئی 1972ء کے بلوچستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے تھے

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے میر جان محمد جمالی اور مسلم لیگ(ق)کے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر وڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

جو آج صبح 10 بجے بلوچستان اسمبلی میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ،اسپیکر سید مطیع اﷲ آغا ان سے حلف لیں گے ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا مقابلہ مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں کیاگیاجونواب ثناء اﷲ زہری کی زیر صدارت منعقدہوا متفقہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ کے عاصم کرد گیلو صالح بھوتانی، در محمد ناصر جنھوںنے اسپیکر کیلیے کاغذات جمع کرائے تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلیے پشتونخوامیپ کے سردار رضا محمد بڑیچ مسلم لیگ کی ثمینہ بی بی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اس طرح جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اور میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔



بلوچستان کی پہلی اسمبلی 17دسمبر 1970ء کو انتخابات ہوئے اور نواب محمد خان باروزئی 2مئی 1972ء کے بلوچستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے اور 6دسمبر 1976ء تک عہدے پر فائز رہے بلوچستان اسمبلی کے پہلے ڈپٹی اسپیکر مولوی سید شمس الدین 3مئی1972ئو منتخب ہوئے اور13مارچ 1974ء اپنی شہادت کے دن تک اپنے عہدے پر فائز رہے 3جون 1974ء کو قادر بخش بلوچ ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا 6دسمبر 1976ء تک عہدے پر براجمان رہے دوسری بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جام غلام قادر 5اپریل 1977ء سے 4جولائی 1977ء تک عہدے پر فائز رہے۔

جبکہ اس دوران ڈپٹی اسپیکر محمد رحیم کاکڑ تھے 1985ء میں منتخب ہونیوالی تیسری بلوچستان اسمبلی کیلئے 6اپریل 1985ء کو ملک محمد سرور کاکڑ اسپیکر منتخب کیے گئے وہ 2دسمبر 1988ء تک عہدے پر فائز رہے ، مطیع آغا 26دسمبر2013ء سے چار جون تک اسپیکر کے عہدے پر رہے میر جان محمد جمالی دسویں اسمبلی کیلئے 13اسپیکر اور میر عبدالقدوس بزنجو15ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلئے گئے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

مقبول خبریں