ایف بی آرنے 3 نئے کلکٹریٹس قائم کرنے کی تجویز دے دی

مذکورہ کلکٹریٹس قائم کرنے کی تجویز چیف کلکٹرز کی طرف سے دی گئی ہے, سینئر افسر ایف بی آر


Irshad Ansari June 05, 2013
مذکورہ کلکٹریٹس قائم کرنے کی تجویز چیف کلکٹرز کی طرف سے دی گئی ہے, سینئر افسر ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام، واجبات کی ریکوری اور پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے لیے ملک بھر میں مزید 3 نئے کلکٹریٹس قائم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری سے آئندہ بجٹ میں فنانس بل میں ترامیم کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ مذکورہ کلکٹریٹس قائم کرنے کی تجویز چیف کلکٹرز کی طرف سے دی گئی ہے اور یہ کلکٹریٹس متعلقہ چیف کلکٹر کے ماتحت کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں