واٹر پمپنگ فیڈرز سے کوئی صارف منسلک نہیں کے ای ایس سی

2 فیڈرز خراب ہوئے،فیڈر ون کی خستہ حال کیبل واٹر بورڈ تبدیل نہیں کرارہا،ترجمان۔


Staff Reporter June 05, 2013
2 فیڈرز خراب ہوئے، فیڈر ون کی خستہ حال کیبل واٹر بورڈ تبدیل نہیں کرارہا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی واٹرپمپنگ کیلیے استعمال ہونیوالے فیڈرز سے کوئی اضافی صارف منسلک نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات واٹر پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی کیلیے مخصوص 12میں سے 2 فیڈرز میں خرابی پیدا ہوگئی تھی،فیڈر ون میں شام کے آخری پہر کے دوران اور فیڈر 5 میں رات 3 بجے خرابی پیدا ہوئی، فیڈر ون کو آدھے گھنٹے میں متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی اور فیڈر5 کیلیے یہ انتظام کرنے میں3 گھنٹے لگے کیونکہ منسلکہ شٹ ڈاؤن کیلیے واٹر بورڈ سے کلیئرنس موصول ہونے میں تاخیر ہوئی اس لیے مرمت کے کام کے دوران دھابیجی کو متبادل ذریعے سے بجلی فراہم کی گئی۔



تاکہ واٹر پمپنگ میں کم سے کم رکاوٹ حائل ہو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بیان حقیقی صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتا یہاں یہ ذکر کرنا بھی برمحل ہوگا کہ کے ڈی اے پمپنگ فیڈر ون کی بار بار خرابی کا سبب خستہ حال کیبل ہے اور کے ای ایس سی کی ہدایت کے باوجود واٹر بورڈ اس کی تبدیلی کے اخراجات اٹھانے میں ناکام ہے،واٹر بورڈ کا یہ کہنا درست نہیں کہ ایک مخصوص فیڈر قریبی پولٹری فارموں کو بھی بجلی فراہم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اوورلوڈنگ ہوئی ہے،کے ای ایس سی نے وضاحت کی ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی واٹر پمپنگ کے لیے استعمال ہونے والے فیڈرز سے کوئی اضافی صارف منسلک نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں