مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گزشتہ2روزکےدوران پانچوں اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکےگراں فروشوں کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں 110دکانداروں کا چالان کیا گیا۔


Staff Reporter June 05, 2013
گزشتہ2روزکےدوران پانچوں اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکےگراں فروشوں کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں 110دکانداروں کا چالان کیا گیا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دودھ مہنگا فروخت کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر نے والے دکانداروں کے خلاف شہر بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 روز کے دوران پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کے گراں فروشوں کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں 110 دکانداروں کا چالان کیا گیااور 4لاکھ 53ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، کمشنر کراچی نے کہا کہ کسی کو بھی حکومتی رٹ چیلنج کر نے کی ہز گز اجازت نہیں دی جائیگی ،کوئی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں اور خاص طور پر مفادعامہ کے خلاف کام کر نے والاتو کسی بھی قسم کی معافی یا رحم کے لائق نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی کاروبار یا کاروباری شخص کے خلاف نہیں کراچی میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سرمایہ کاروں تاجروں اور صنعتکاروں کو ناصرف انتظامیہ کی جانب سے بلکہ اداروں کی جانب سے بھی بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں، تاجروں اور صنعتکاروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ہم نے دودھ فروشوں سے دودھ کی قیمتوں میں استحکام رکھنے اور دودھ مقررہ سرکاری نر خنامہ کے تحت فروخت کر نے کی اپیل کی مگر کچھ نے اس پر عمل کیا اور کافی لوگ اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں ،دودھ چاہیے گروسرز،ہول سیلرز یا ریٹیلرز مہنگا فروخت کرے ہمارے لیے وہ ناقابل معافی ہے، وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایت ہے کہ گراں فروش دودھ کے ہوں یا اشیائے خودونوش کے انھیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں