امریکی امداد سے شہر میں 400 خفیہ کیمرے نصب ہونگے

تنصیب ڈویژنل ایس پی کی مشاورت سے ہوگی،منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔


Staff Reporter June 05, 2013
جرائم کے گڑھ اور حساس مقامات نصب ہونگے،کیمروں پر 9 ملین ڈالر لاگت آئیگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر میں400نئے کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے منصوبہ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مذکورہ کیمرے علاقے کے ڈویژنل ایس پی کی مشاورت سے نصب ہوں گے، کیمرے امریکی سفارتخانے کے نارکوٹکس افیئر سیکشن کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل آنے والے حالیہ بجٹ کے بعد دی جائے گی اور اس سلسلے میں امریکی سفارتخانے کے نارکوٹکس افیئر سیکشن کی5 ٹیمیں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کرچکی ہیں اور انھیں بریفنگ دی جاچکی ہے۔



جس پر سفارتخانے کے نمائندوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،منصوبے پر 9 ملین ڈالر لاگت آئے گی، کیمرے حساس اور رش والے مقامات ، اہم شاہراہوں، چورنگیوں اور جرائم کی وارداتوں کے گڑھ میں نصب کیے جائیں گے، مذکورہ کیمرے ڈویژنل ایس پی کی مشاورت اور نشاندہی کیے جانے والے مقامات پر ہی لگائے جائیں گے۔

امریکی سفارت خانے کے وفد سے ہائی ریزولوشن، بلٹ پروف اور نائٹ ویژن کیمروں کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ جن مقامات پر کیمرے نصب ہوں گے وہاں 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے،مذکورہ کیمرے مخصوص ساخت کے کھمبوں پر نصب کے جائیں گے تاکہ مظاہروں اور ہنگاموں میںکیمرے توڑ پھوڑ سے محفوظ رہ سکیں،کیمروں کے ڈیٹا کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں