کار پارکنگ پلازہ کی تکمیل کے لیے فنڈز فراہم کریں گےہاشم رضا زیدی

شہاب الدین مارکیٹ اورکارپارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوگیا ہےبقیہ کام جلدمکمل کرلیا جائےگا،محمد اطہر۔


Staff Reporter June 05, 2013
شہاب الدین مارکیٹ اورکارپارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوگیا ہےبقیہ کام جلدمکمل کرلیا جائےگا،محمد اطہر۔ فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شہاب الدین مارکیٹ کار پارکنگ پلازہ منصوبے کو مکمل کرنے کیلیے فنڈز کا انتظام کیا جارہا ہے۔

تاکہ شہر کے کاروباری مرکز میں گاڑیوں کی پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو اور جن دکانداروں کو عارضی طور پر لائنز ایریا منتقل کیا گیا انھیں جلد از جلد واپس لایا جائے اور شہاب الدین مارکیٹ کی بقیہ دکانوں کو نیلامی یا قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیا جاسکے،یہ بات انھوں نے شہاب الدین مارکیٹ اور 5 منزلہ کا رپارکنگ پلازہ کے دورے کے موقع پر کہی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر نے بتایا کہ شہاب الدین مارکیٹ اور کار پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوگیا ہے بقیہ کام جلد مکمل کرلیا جائے گا،شہاب الدین مارکیٹ سے 438 دکانوں اور اسٹالز کو عارضی طور پر کار پارکنگ پلازہ صدر کے سامنے منتقل کیا گیا تھا تاکہ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف ترقیاتی کام ہوسکیں ۔

جبکہ پروجیکٹ میں مارکیٹ کی تعمیر کے ساتھ 5 منزلہ کار پارکنگ پلازہ بھی تعمیرکیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو پارک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی پروجیکٹ کے ابتدائی فیز کی تکمیل کے بعد دکانداروں کو مرحلہ وار لوئر گراؤنڈ فلور پر منتقل کیا جائے گا جبکہ گراؤنڈ فلور پر131دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جو قرعہ اندازی کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے افراد کو الاٹ کی جائیں گی، پارکنگ میں بیک وقت 600 گاڑیاں اور سینکڑوں موٹر سائیکلیں کھڑی کی جاسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔