پارلیمنٹ کی ساری پارٹیاں مل کر خارجہ پالیسی بنائیں گیعابد شیر

فوزیہ قصوری کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے،ڈاکٹرعارف علوی.


Monitoring Desk June 05, 2013
اس بار بھی انتخابی نتائج عوام کے ہاتھ نہیں تھے، شازیہ مری کی ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو. فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ن لیگ کے لیے حکومت بنانا مشکل نہیں تھا لیکن پاکستان میں پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی کے مینڈیٹ کا اس حد تک احترام کیا گیا اور بلوچستان میں بھی کسی سردار کو نہیں عوام میں سے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف حلف اٹھانے کے بعد سب پارٹیوں سے مشاورت کریںگے، اس وقت ساری جماعتیں اسمبلی میں ہیں سب کو پاکستان کی سلامتی پر تشویش ہے سب مل کر خارجہ پالیسی بنائیں گے، اگر کسی کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں تو اس کے لئے عدالتیں ہیں ان کے پاس جانا چاہیے۔یپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے آج بھی الیکشن پر تحفظات ہیں عوام نے بھی سڑکوں پر احتجاج کرکے اس بات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا کہ وہ ان نتائج سے مطمئن نہیں ہیں ہم ملک کے لئے انتخابی نتائج کو قبول نہیں کرتے ہیں مگر آگے ضرور بڑھنا چاہتے ہیں اس بار بھی انتخابی نتائج عوام کے ہاتھ میں نہیں تھے۔



اگر پنجاب میں نوازلیگ کو پرفارمنس پر ووٹ ملے ہیں تو سندھ میں بھی عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے ہیں، ن لیگ نے اچھا سٹارٹ لیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ فوزیہ قصوری جہاں بھی ہوں ان کی پارٹی کیلیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا میں پچھلے دوتین دن سے روز ان سے رابطہ کررہا ہوں اگر ان کے ساتھ حامد خان کی طرف سے کچھ غلط ہوا ہے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔فوزیہ قصوری نے دہری شہریت چھوڑ دی لیکن امریکا کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کو نااہل قراردیا گیا، ہم نے لوگوں سے وعدے کئے ہیں لوگوں کو خواب دکھائے ہیں اور اب ان کو پورا بھی کرنا ہے اگلا الیکشن جیتیں یا نہ جیتیں لیکن عوام کے خواب پورے کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں