- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آگیا
لاہور: بھارتی شہری بلوندرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔
امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70 سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے، بلوندرسنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے وہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق انہوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی شہری کے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے درمیانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے بلوندرسنگھ کو سیلابی پانی کے ریلے کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوتے دیکھا تاہم پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک انہیں سیلابی پانی سے کوئی بھی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے، اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔