بچت اسکیموں میں رواں مالی سال 205 ارب کی زائد سرمایہ کاری

جولائی تا اپریل 315.87ارب،گزشتہ مالی سال110.57ارب انویسٹ کیے گئے تھے


Business Reporter June 06, 2013
جولائی 2012 سے اپریل 2013 تک قومی بچت اسکیموں میں 3کھرب15ارب 87کروڑ 9لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل سیونگز نے رواں مالی سال کے 224ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 10ماہ کے دوران 315ارب روپے کی سرمایہ کاری کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جولائی 2012 سے اپریل 2013 تک قومی بچت اسکیموں میں 3کھرب15ارب 87کروڑ 9لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران نیشنل سیونگز کی مختلف اسکیموں میںکی گئی 315ارب 87کروڑ 9لاکھ روپے کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 1کھرب 10 ارب 57کروڑ 89لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے 205ارب روپے زائد ہے۔



رواں مالی سال کے دوران ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ میں 28ارب 58کروڑ 63 لاکھ روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 29ارب 46کروڑ 19لاکھ روپے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ میں 41ارب 26کروڑ 91لاکھ روپے جبکہ دیگر متفرق اسکیموں میں 173ارب 58کروڑ 23لاکھر وپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ میں 6 ارب 22 کروڑ 48لاکھ روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 35ارب 7کروڑ 59 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ سے 39ارب 24 کروڑ 10لاکھ روپے کی سرمایہ کاری نکال لی گئی، پرائز بانڈز کے ذریعے 43 ارب 38کروڑ 20لاکھ روپے جبکہ دیگر متفرق اسکیموں میں 65ارب 13کروڑ 72 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں