آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا 6 ٹیموں کو خصوصی لیکچر

ایک گھنٹے کی بریفنگ کے دوران مشکوک علامات اور خطرات سے آگاہی دی گئی


Sports Desk June 06, 2013
ایک گھنٹے کی بریفنگ کے دوران مشکوک علامات اور خطرات سے آگاہی دی گئی فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: چیمپئنز ٹرافی سے قبل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے 6 ٹیموں کو خصوصی لیکچر دیا گیا۔

ایک گھنٹے کی بریفنگ کے دوران مشکوک علامات اور خطرات سے آگاہی دی گئی، میچ کیلیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں سے موبائل فونز لے لیے جائینگے، ہوٹل میں پلیئرز پر نظر رکھی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ تنازعات کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام آفیشلز کو انتہائی چوکس کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز ایونٹ میں شریک 8 میں سے 6 ٹیموں کو اے سی ایس یو کی جانب سے ایک گھنٹے پر مشتمل لیکچر دیا گیا، اس میں مشکوک علامات اور خطرات سے کھلاڑیوں کو آگاہ کرنے کیساتھ انھیں اس بارے میں فوری ردعمل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کوگذشتہ روز کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ کے بعد بریفنگ دی جانی تھی۔ اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو مطلع کردیا گیاکہ انھیں میچز کیلیے روانگی سے قبل کوچ میں بیٹھتے وقت اپنے موبائل فونز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ اینٹی کرپشن حکام صرف اسٹیڈیمز میں ہی فرائض انجام نہیں دینگے بلکہ وہ ٹیم ہوٹلز میں بھی کھلاڑیوں کے طرز عمل پر نظر رکھنے کیلیے موجود ہونگے۔اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم شامل نہیں جسکے سابق کپتان محمد اشرفل فکسنگ کا اعتراف کرچکے ہیں مگر فکسنگ اسکینڈل میں الجھی ہوئی بھارتی ٹیم شریک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں