اسد رؤف صرف اچھے دوست ہیںساکشی کے ساتھ میچ دیکھنا غلطی تھیوندو

دھونی اور ساکشی کو میں ذاتی طور پر نہیں جانتا، جب کبھی ہماری ملاقات ہوئی صرف ہیلو ہائے تک ہی محدود رہی،وندو


Sports Desk June 06, 2013
دھونی اور ساکشی کو میں ذاتی طور پر نہیں جانتا، جب کبھی ہماری ملاقات ہوئی صرف ہیلو ہائے تک ہی محدود رہی،وندو فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث اداکار وندو دارا سنگھ کا کہنا ہے کہ دھونی کی بیوی ساکشی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

مجھے ان سے ہمدردی ہے۔ 25 ہزار کے عوض ضمانت ملنے پر آرتھر روڈ جیل سے باہر آنے کے بعد وندو نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کیخلاف جھوٹی خبریں چلائی گئیں، وندو نے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن پولیس کو سب کچھ سچ سچ بتادیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ کیوں 2 ہفتے تک سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا، میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، دھونی اور ساکشی کو میں ذاتی طور پر نہیں جانتا، جب کبھی ہماری ملاقات ہوئی صرف ہیلو ہائے تک ہی محدود رہی، ایک میچ کے دوران میں تیسری قطار جبکہ ساکشی اگلی لائن میں بیٹھی ہوئی تھیں انھوں نے خود مجھے آگے آنے کو کہا، ان کے ساتھ بیٹھنا ہی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس پر مجھے ساکشی سے ہمدردی ہے۔ وندو نے کہاکہ بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کے داماد رگوناتھ میاپن میرے دوست اور وہ بھی بے قصور ہیں،پاکستانی امپائر اسد رئوف صرف میرے ایک اچھے دوست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں