شام سرکاری فوج نے قصیر شہر پر دوبارہ قبضہ کرلیا

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا: امریکا


News Agencies/Net News June 06, 2013
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا: امریکا فوٹو: رائٹرز

شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے قصیر شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ادھر شام میں مختلف باغی جنگجو گروہوں کے فوجی ربراہ نے کہا ہے کہ ان کے فوجی پڑوسی ملک لبنان میں حزب اللہ سے لڑنے کیلیے تیار ہیں۔حزب اللہ شیعہ مسلک کا حامل لبنان کا جنگجو گروپ ہے۔ آزاد شامی فوج کے سربراہ جنرل سالم ادریس نے بی بی سی کو بتایا کہ حزب اللہ کے جنگجو شام پر حملہ آور ہیں اور لبنان ان کو روکنے کیلیے کچھ نہیں کر رہا ہے۔ جنرل ادریس نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے بعد والے شام میں بشارالاسد کے کسی کردار کو قبول نہیں کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔