عمر اکمل پی ایس ایل فور کیلیے پلیئرز کیٹیگری میں تنزلی پر ناخوش

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 30 ستمبر 2018
فہرست میں مڈل آرڈر بیٹسمین کا نام پلاٹینم کی بجائے گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

فہرست میں مڈل آرڈر بیٹسمین کا نام پلاٹینم کی بجائے گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: عمر اکمل پی ایس ایل فور کیلیے پلیئرز کیٹیگری میں تنزلی پر ناخوش ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی جانے والی فہرست میں مڈل آرڈر بیٹسمین کا نام پلاٹینم کی بجائے گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے،اس سے قبل سامنے آنے والی فہرست میں ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

پی ایس ایل تھری میں عمر اکمل نے لاہور قلندرز کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے منفی رویے کی وجہ سے ٹیم منیجمنٹ کی نظروں میں ساکھ بھی تباہ کر بیٹھے، یہاں تک کہ انھیں اسٹیڈیم میں ٹیم کے ساتھ لے جانے کے بجائے ہوٹل تک محدود بھی رکھا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔