جرائم کا ڈیٹا صوبائی کرائم ریکارڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

مرکزی آفس سے ریکارڈ کے تبادلے کیلیے اداروں اور دفاتر میں ٹرمینلز قائم کیے جائیں, آئی جی


Staff Reporter June 07, 2013
ایس ایس پی دفاتر میں آر او ٹرمینلز کا قیام ،مرکزی آفس سے ریکارڈ کے تبادلے کیلیے اداروں اور دفاتر میں ٹرمینلز قائم کیے جائیں ،آئی جی فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کے کرائم ریکارڈ آفس کو کرائم برانچ کے تحت قائم صوبائی کرائم ریکارڈ آفس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گرفتار ملزمان کے جملہ ریکارڈ اور ڈیٹا کا کراچی پولیس رینج اور ضلعوں کے ساتھ تبادلہ کیا جا سکے۔

جس سے مقدمات کی تفتیش اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی،ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کراچی پولیس کے کرائم ریکارڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ سپورٹ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر کراچی کے ضلعی ایس ایس پی دفاتر میں سی آر او ٹرمینلز کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے تحت گرفتار ملزمان کا ریکارڈ نہ صرف ضلعی ٹرمینلز پر مرتب ہو سکے گا۔



بلکہ ساتھ ساتھ سی آر او کے مرکزی ڈیٹا بیس پر بھی انٹری ہوجائیگی اور مقدمات کی تفتیش اور واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کرائم ریکارڈ آفس کے مرکزی آفس سے ملزمان کے ریکارڈ کے تبادلے کے لیے اے وی سی سی،اے سی ایل سی، ایس آئی یو اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر میں بھی ٹرمینلز قائم کیے جائیں،اے ڈی آئی جی سی آئی اے گل حمید سموں نے کہا کہ 2010 سے اب تک تمام گرفتار ملزمان کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے جبکہ سال 2010 سے قبل کے ریکارڈ کی بھی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ڈیٹا بیس سے ایف آئی آر نمبر ، تھانہ ، تاریخ مقدمہ ، جرم ، دفعہ اور نام سے کسی بھی ملزم کا ریکارڈ باآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے جبکہ اس ضمن میں کمپیوٹر سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں