ٹی وی کے لیے خصوصی شو کروں گا امیتابھ بچن

شو کی تھیم پر بات فی الحال قبل از وقت ہوگی، امیتابھ بچن


Net News June 07, 2013
شو کی تھیم پر بات فی الحال قبل از وقت ہوگی، امیتابھ بچن فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن جلد ہی ٹی وی کے لیے خصوصی شو کرینگے۔ یہ بات خود امیتابھ بچن نے بتائی۔

انھوں نے کہا کہ وہ ٹی وی کے لیے ایک شو کرنے جا رہے ہیں جو ان کے پہلے کے شوز سے ہٹ کر ہوگا۔ اس شو کی ہدایات انوراگ کیشپ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شو کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ وہ اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انوراگ کشپ جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انھوں نے کہا کہ شو کی تھیم پر بات فی الحال قبل از وقت ہوگی۔ شو جلد ہی ایک بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں