- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
’’بیجو باورا‘‘ نے مینا کماری کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا
کمال امروہوی کی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں بہترین ادکاری اور عمدہ رقص نے امر کردیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: بھارتی سلور اسکرین پر اپنی بہترین ادکاری اور عمدہ رقص کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ادکارہ مینا کماری(مرحومہ) نے بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے انداز کی وہ واحد ادکارہ تھیں کہ جنھوں نے ہمیشہ اپنی چوائس پر کام کیا اور ایسی یاد گار فلمیں دیں کہ جنھوں نے ان مٹ نقوش چھوڑے۔
مینا کماری جن کا اصل نام مہ جبیں بانو تھا 1932 کو پیدا ہوئیں ان کے والد کا نام علی بخش اور والدہ کا نام اقبال بیگم تھا،مینا کماری نے7 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم’’ فرزند وطن‘‘ سے کیا جو 1939 میں بنی تھی لیکن 1952 میں بننے والی مشہور فلم’’ بیجو باورا‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
یہ فلم ان کی فنی زندگی کا ٹرنگ پوائنٹ بنی جس میں انھیں فلم فئیر ایوارڈ بھی دیا گیا،ان کی مشہور فلموں میں پری نینا،دائرہ، ایک ہی راستہ،دل اپنا پریت پرائی،صاحب بی بی اور غلام، پھول اور پتھر، دل ایک مندر اور پاکیزہ شامل ہیں، پاکیزہ میں مینا کماری اپنے عروج پر نظر آئیں اس فلم کے گیت سپر ہٹ ہوئے جب کہ اس فلم میں مینا کماری کے رقص نے زبردست شہرت حاصل کی انھیں ادکاری کے ساتھ رقص کے شعبہ میں بھی مہارت حاصل تھی۔
مینا کماری نے معروف بھارتی ہدایت کار کمال امرہوی سے شادی کی کمال امرہوی نے مینا کماری کے لیے فلم پاکیزہ کا کردار خود تخلیق کیااور یہ فلم انھوں نے ان ہی کے لیے بنائی تھی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی،ا سی فلم کے دوران ان کے اپنے شوہر سے اختلافات پیدا ہوگئے اور انھیں طلاق ہوگئی اسی دوران وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا ہوگئیں اس فلم کے ریلیز ہونے کے تین ہفتہ بعد31 مارچ 1972 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں،ان کی کوئی اولاد نہیں تھی انھوں نے کمال امرہوی کی پہلی بیوی سے پیدا ہونیوالے بیٹے کی پرورش کی۔
مینا کماری نے اپنے فلمی کریئر میں بہت منتخب کردار ادا کیے وہ بہت خوش اخلاق اور ملنسار تھیں لیکن وہ بہت کم دوست بناتی تھیں۔ با لی وڈ اسکرین پر مینا کماری کی شاندار ادکاری سے جو تاریخ رقم ہوئی وہ بھارتی سلور اسکرین کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔