یہ کہناغلط ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل گیا سلیم مانڈوی والا

اگر پبلک سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی کوشش رنگ لاتی ہے تواندازہ ہوگا صورتحال بہترہو رہی ہے


Monitoring Desk June 07, 2013
اب مثالی حالات پیداکرنا مشکل ہے،فرخ سلیم، سادگی اپنانا ہوگی،عظم سواتی، لائیو ود طلعت میں گفتگو. فوٹو : اے پی پی/فائل

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے اورکچھ باقی نہیں رہا میں اس بات پریقین نہیں رکھتا پاکستان سے زیادہ برے حالات کے شکارملک بھی اپنے پیروں پرکھڑے ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ملک کی معیشت کی صورتحال بہت خراب ہے اعشاریے بہت کمزور ہیں ملک میں ڈرون حملے ہورہے ہیں ہراینٹی اکنامک ایکٹیویٹی اس وقت موجود ہے۔اگرپبلک سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی کوششیں رنگ لاتی ہیں تواندازہ ہوگا کہ صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔تجزیہ کارڈاکٹرفرخ سلیم نے کہاکہ ہمارے سیاستدان چوری، سیاست اوربزنس میں تفریق نہیں کرسکے اب امید یہ نظرآتی ہے کہ سیاست چوری اور بزنس میں دیواریں کھڑی کردی جائیں۔نئی حکومت کو چیلنجز بہت زیادہ ہیں سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے ۔

اس وقت سیاسی نیت کی اشد ضرورت ہے۔پرائیویٹ سیکٹرز میں بورڈ بنائے جائیں جو ان کو مکمل طور پر چیک کرسکیں ۔الیکشن کے دنوں میں سیاستدانوں نے عوام کو اتنے خواب دکھائے ہیں کہ اب ان کی توقعات بہت اوپرجاچکی ہیں لیکن کسی بھی حکومت کے لیے مثالی حالات پیدا کرنا بہت مشکل ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہاکہ حقائق یہ ہیں کہ معیشت چلنے کے قابل نہیں ہے ،میںسوچتا ہوں کہ وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان عوام کی امیدوں پر کس طرح پورا اتریں گے بہت بڑی سرجری کرنے کی ضرورت ہے۔چھوٹے چھوٹے اخراجات کو ختم کرکے سادگی اپنا کر ہم پیسہ بچاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں