ارباب حامیوں کیخلاف مٹھی پولیس کا کریک ڈاؤن37افراد گرفتار

جیالوں کے ایما پر پولیس حرکت میں آگئی، 43 افراد پر مقدمات درج، عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


Nama Nigar June 08, 2013
تھرپارکر کے شہر مٹھی میں گزشتہ رات گئے 20 سے زائد نوجوانوں نے حملہ کرکے ارباب غلام رحیم کے حامی موبائل شاپ کے مالک عبدالرزاق کو زخمی کر دیا۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر میں ارباب غلام رحیم کے حامیوں کے خلاف جیالوں اور پولیس کی کارروائی شروع۔

جیالوں پر حملے کے بعد ارباب حامیوں پر مٹھی اور اسلام کوٹ تھانے پر 2مقدمات درج، 37 افراد گرفتار ، عدالت میں پیش۔ تھرپارکر کے شہر مٹھی میں گزشتہ رات گئے 20 سے زائد نوجوانوں نے حملہ کرکے ارباب غلام رحیم کے حامی موبائل شاپ کے مالک عبدالرزاق کو زخمی کر دیا۔ اطلاع پر بڑی تعداد میں اربابوں کے حامی مٹھی تھانے پہنچ گئے۔



پولیس اور سی آئی اے انچارج درمحمدکھوسو نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اربابوں کے حامی 37 افراد کو گرفتار کرکے لاک اپ کر دیا اور اے ایس آئی مانومل بھیل کی مدعیت میں پولیس نے 37 گرفتار اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسلام کوٹ تھانے پر ارباب رحیم کے حامی11 افراد پرہنگامہ آرائی اور روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مٹھی پولیس نے گرفتار افراد کو ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کر دیا ، عدالت نے گرفتار افراد کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں