شجر کاری چڑیا گھر کو آلودگی سے محفوظ رکھے گیایڈمنسٹریٹر بلدیہ

سبزہ کاری سے ماحول میں کثیف دھوا ں کم ہوگا، یوم ماحولیات پر تقریب.


Staff Reporter June 08, 2013
گرمی میں جانوروں کیلیے الیکٹرولائٹ اور برف استعمال کر رہے ہیں،عقیل تعظیم۔ فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ ہیں، کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں اور پرندوں کے اضافہ کے ساتھ یہاں شجر کاری اور سبزہ کاری کے ذریعے اطراف میں گنجان کاروباری مراکز اور ملحقہ آبادی کو کثیف دھوئیں اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھاجاسکتا ہے۔

جس سے چڑیا گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، وہ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے کراچی چڑیا گھر میں منعقد ہونے والی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات دے رہے تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر شروع میں ایک وسیع و عریض سرسبز قطعہ اراضی تھا جسے شہریوں کیلیے مرکزی گارڈن کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، دریں اثنا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چڑیا گھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عقیل تعظیم نقوی نے کہا کہ ماہانہ لاکھوں افراد چڑیا گھر تفریح اور جانوروں کے مشاہدے کیلیے آتے ہیں۔



گرمی کے موسم کی شدت کو کم کرنے کیلیے چڑیا گھر کے جانوروں کیلیے الیکٹرولائٹ اور برف کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ تمام جانوروں کے پنجروں، سبزہ زاروں اور کیاریوں کی صفائی کاخاص خیال رکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں