پولیس افسران فرعون بن چکے ہیں محکمہ ٹھیک ہو جائے تو جرائم بھی ختم ہو جائیں گے سپریم کورٹ

لوگوںپرکیوںظلم کرتےہو؟جب تمہیں یہ ہی معلوم نہیں کہ کیاہورہاہےتوپولیس چھوڑ دو، تمہارے خلاف تومقدمہ درج ہوناچاہیے،عدالت.


Numainda Express June 08, 2013
حذیفہ قتل کیس میں اے ایس پی اورتفتیشی افسرکو دوبارہ رپورٹ جمع کرانیکاحکم،مجسٹریٹ کاجواب غیرتسلی بخش قرار،عدالت نے سرکاری ٹی وی ملازم سعداللہ کومستقل کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس بھیج دی فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے 15 سالہ لڑکی حسیبہ تیمور کوبغیرثبوت حذیفہ بابر قتل کیس میںملوث کرنے جوڈیشل ریمانڈ دینے پرپولیس کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پرسخت برہمی کا اظہارکیاہے اورمجسٹریٹ کے جواب کوغیرتسلی بخش قراردے دیاہے عدالت نے ایس پی صدر وحید خٹک،متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اواورمقدمہ کے تفتیشی کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر انہیں14جون تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی جبکہ لڑکی کا14دن کاریمانڈ دینے والے مجسٹریٹ کے جواب کوغیرتسلی بخش قراردیدیاہے ۔

جمعے کوچیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی توایس پی،ایس ایچ اواورآئی اوپیش ہوئے۔ایس پی لڑکی کی گرفتاری سے متعلق عدالت کومطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے ایس پی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب لڑکی کیخلاف کوئی ثبوت نہیںتھااورپولیس کویہ بھی معلوم تھاکہ اس کی عمرصرف 15سال ہے تواسے کس طرح مقدمے میںملوث کیا گیااورآپ انچارج پولیس افسرہیں ساری ذمے داری آپ پر عائدہوتی ہے ۔جسٹس گلزاراحمدنے کہاکہ آپ لوگ کیالڑکی کو آنکھیں بندکرکے اٹھاکرلے گئے ۔چیف جسٹس نے ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں پرکیوںظلم کرتے ہوآپ اپنی نوکری کے پیچھے پڑے ہوجب تمہیں یہ ہی معلوم نہیں کہ تمہارے زیرکمان کیاہورہاہے توپولیس کامحکمہ چھوڑ دو، تمہارے خلاف تومقدمہ درج ہوناچاہیے۔



ایک دوافسران کیخلاف کاروائی ہوئی تو سارے درست ہوجائیں گے ۔تھانوںمیںتوتم لوگ فرعون بن کربیٹھے ہوتے ہو،عدالت نے انہیں حکم دیاکہ وہ اپنی اوراپنے دونوں ماتحتوں کی جانب سے آئندہ سماعت تک جواب داخل کرائیں۔جس کے بعدآرڈرکیاجائیگا،جبکہآئی این پی کے مطابقچیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ اگرپولیس سیدھی ہوجائے توساے جرائم ختم ہوجائیں گے ، پولیس افسران فرعون بن چکے ہیں' پولیس غریبوں سے زیادتیاں کرتے وقت آنکھیں بندکرلیتی ہے' محررسے لے کراوپرتک کوئی بھی ٹھیک کام نہیں کررہا'اگربڑے پولیس افسران کواپنے علاقوں کے تھانوںمیںقائم مقدمات کی معلومات نہیں توایسے پولیس افسران کونوکری چھوڑ دینی چاہئے۔ بینچ نے اے ایس پی کوٹھوس شواہدکے بغیرحسیبہ تیمورنامی لڑکی کوقیدرکھنے پرجھاڑ پلادی۔مقدمے کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں