ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن پر الزامات غلط نہیں خواتین کرکٹرز

سربراہ خواتین کودوستی کی دعوت دیتے ہیں، جو ہو رہا ہے انتہائی قابل شرم ہے،حلیمہ.


Monitoring Desk June 08, 2013
الزامات بے بنیاد ہیں،مولوی سلطان ، تحقیقات ہونی چاہیے،فرزانہ باری ،’’ تکرار‘‘ میں گفتگو فوٹو: فائل

KARACHI: ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جنسی طورپر ہراساں کیے جانے والی خواتین کرکٹرز نے کہا ہے کہ ہمارے الزامات صرف الزامات نہیں ہیں ہمارے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں ہم خواتین ہیں اور ٹی وی پر بیٹھ کراپنے کیرئیر کوخراب نہیں کرنا چاہتیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں فاسٹ بائولرحلیمہ نے کہاکہ ملتان ایسوسی ایشن میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ ملتان ایسوسی ایشن کے سربراہ مولوی سلطان کھلاڑی خواتین کواپنے ساتھ دوستی کی دعوت دیتے ہیںجودوست بن جائیںوہ ٹیم میں ہوتی ہیں۔کرکٹر سدرہ نے ٹیلی فون پرکہا کہ مجھے میرے موبائل پرکئی مرتبہ غلط ایس ایم ایس آتے رہے ہیں لیکن میں نے کبھی جواب نہیں دیا اور پھرمیں نے کرکٹ ہی چھوڑ دی جبکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ مولوی سلطان عالم نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیںمیری عمرایسی نہیں کہ میں کوئی ایسی حرکت کروں۔



ٹیم کے کوچ جاوید اقبال نے کہاکہ جولڑکیاں ہم پر الزامات لگارہی ہیں یہ ایک لڑکی کے اغوا میں ملوث تھیں ہم نے ان کو نکال دیا اور جس کے ردعمل میں یہ پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔جبکہ خواتین کے حقوق کی علمبردار فرزانہ باری نے کہا کہ جس طرح کے الزامات خواتین کرکٹرز نے عائد کیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں