نوازشریف نے قابل اور قریبی افرادکو وزارتیں دیں کائرہ

چوہدری نثار اچھی چوائس ہیں، خواجہ آصف بھی چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں،اسد عمر.


Monitoring Desk June 08, 2013
چوہدری نثار اچھی چوائس ہیں، خواجہ آصف بھی چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں،اسد عمر. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جن لوگوں کو وزارتیں دی ہیں وہ ان کے بہت قریب ہیں اور قابل بھی ہیں۔

نئی کابینہ میں چوہدری نثار ایک اچھی چوائس ہیں اور وہ اپنے تجربے کی روشنی میں بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پرویز رشید بھی بہت عرصے سے میڈیا کو ڈیل کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہ دھیمے مزاج کے بندے ہیں اور موجودہ دور میں ایسا ہی ہونا چاہیئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کچھ زیادہ ہی آزاد ہوچکا ہے۔جو ملک خواتین کے حقوق کی باتیں کرتے ہیں وہاں پر خود خواتین کی نمائندگی بہت کم ہوتی ہے۔



تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاکہ امورخارجہ اور امورداخلہ اہم معاملات ہیں، ان کو ایزی نہیں لینا چاہیئے، جو حالات ہیں ان میں وفاق، پنجاب اور پاک آرمی کو ایک پیج پر ہونا پڑیگا۔ چودھری نثار اچھی چوائس ہیں، خواجہ آصف بھی قابل آدمی ہیں اور چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں۔ سابق سفیراور تجزیہ کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ابھی کابینہ حتمی نہیں ہوئی، میں سمجھتی ہوں کہ کچھ دن بعد کچھ اور لوگ کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں