پانی و بجلی کا شدید بحران شہریوں نے سڑکیں بلاک کر دیں

مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل، حیسکو کیخلاف نعرے.


Numainda Express June 09, 2013
مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل، حیسکو کیخلاف نعرے. فوٹو: فائل

پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

شہر کے مختلف مقامات پر متعلقہ اداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، ٹائر اور دیگر اشیا نذر آتس کرکے شاہراہیں بلاک کردیں۔ ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں اور رہائشیوں نے احتجاجاً کٹے ہوئے درخت اور فاضل اشیا نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی پانی جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، معمولات زندگی درہم برہم اور کاروبار تباہ و برباد ہوگیا ہے۔



پنجرہ پول کے رہائشیوں نے بجلی کی طویل بندش کیخلاف مین شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کیے اور حیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بجلی کی علانیہ و غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نیانکا جینا محال کردیا ہے اور رہی سہی کسر پانی کی عدم فراہمی نے پوری کردی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں مجموعی طور پر12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث مکین دہرے عذاب میں مبتلا ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں