ڈرون حملے بند ہونے چاہئیںلوڈشیڈنگ میں کمی لائینگےجاوید اخلاص

منتخب نمائندوں پراعتماد کرنا چاہیے، پروفیسر ابراہیم ، فیصل جاویدکی لائیو ود طلعت میں گفتگو


Monitoring Desk June 09, 2013
منتخب نمائندوں پراعتماد کرنا چاہیے، پروفیسر ابراہیم ، فیصل جاویدکی لائیو ود طلعت میں گفتگو. فوٹو : فائل

لاہور: ن لیگ کے رہنما راجا جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ایک زمانے کے بعد پاکستان کے عوام اور لیڈرشپ میں میچورٹی نظرآئی ہے۔

عوام نے بہت سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے پی ایم ایل این کو واضع اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام لائیو ودطلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے اداروں نے کام شروع کردیا ہے ، میڈیا آزاد ہے ، اگرکوئی غلط کام کرے گا تو نوٹ ہوجائے گا۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے لیکن انشا اللہ ہمارے پاس وژن ہے اور مناسب حکمت عملی سے لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں گے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ 100دنوں میں ہماری پالیسی سامنے آجائے گی۔

ہم ڈرون حملوں کے مذمت کرتے ہیں، یہ بند ہونے چاہئیں ۔ پاکستان کے عوام کو چند دن صبر کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا تعلق آپس میں بہت گہرا ہے اور ہر مسئلے کا حل رول آف لا میں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں،تنقید کرنا بہت ہی آسان کام ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔



جبتک کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کو ڈلیورنہیں کرے گی وہ ناکام ہی سمجھی جائے گی۔ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملے روکنے کے لیے جوکچھ اختیارات ہمارے پاس ہیں وہ تو ہم کریں گے، اگر ہم وفاق میں حکومت بناتے تو امریکا ڈرون حملوں کی جرات نہ کرتا۔ عوام کا حق ہے کہ وہ ہم پرتنقیدکریں۔ پاکستان کے حالات بہت مشکل ہیں،ہم عوام کو کسی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگانا چاہتے ۔

پچھلے 10 سال میں میڈیا نے ہی اصل اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ اگر اپوزیشن اچھی ہوگی توگورننس بھی اچھی ہوگی ۔ اصل اپوزیشن کاکردار اب عوام اداکریں گے اور میڈیا کو عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے عہدیدار پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ڈرون حملے بھی جاری ہیں اور نیٹو کی سپلائی بھی جاری ہے حالانکہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر ڈرون اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ ابھی حکومت نے پوری طرح چارج سنبھالا بھی نہیں تھا کہ لا اینڈ آرڈرکا مسئلہ کھڑ ا ہوگیا ۔ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے،وہ ریلیف چاہتے ہیں ۔ عوام کو منتخب نمائندوں پراعتماد کرنا چاہیے۔ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجودہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں