قاضی احمد جتوئی برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ 4 افراد زخمی

زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، طرفین مورچہ بند، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، علاقے میں خوف وہراس.


Nama Nigar June 10, 2013
زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، طرفین مورچہ بند، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، علاقے میں خوف وہراس۔ فوٹو: فائل

قاضی احمد کے قریب دریائے سندھ کے کنارے پر آباد گائوں لاکھاٹ میں جتوئی برادری کے 2 گروہوں کے درمیان زرعی زمین کے معاملے پر کچھ عرصے قبل تنازع شروع ہوا تھا اور اس دوران دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر مقدمات بھی درج کیے تھے۔

دونوں گروہوں میں کشیدگی جاری تھی۔ اس سلسلے میں دونوں جانب سے ایک پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میںداخل کرا دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں گروپ مورچہ بند ہو گئے اور وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔



مورچہ بند گروہوں کی مسلسل فائرنگ کی وجہ سے گائوں میں رہنے والی دوسری برادریوں کے لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب پولیس حد بندی کا جواز بنا کر اس تنازع کو روکنے کے لیے کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ نے بروقت مداخلت نہ کی تو علاقے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں