ممتاز بھٹو کیخلاف شرجیل میمن کے بیان پرن لیگ کا مظاہرہ

نازیبا الفاظ استعمال کرنا غلط عمل ہے،بیان واپس نہ لینے پرتحریک چلائیں گے،مقررین.


Numainda Express June 10, 2013
پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے نواب وسان کو گرفتار نہ کرنے کی بھی مذمت۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ضلع حیدرآباد کی جانب سے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ممتاز بھٹو کے خلاف دیے گئے بیان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکریٹری محمد پریل بگھیو نے کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی جانب سے ممتاز بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن ایسا کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے الفاظ فوری طور پر واپس لیں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔



اس موقع پر مظاہرین نے خیر پور میں نواب خان وسان کی عدم گرفتاری کی مذمت بھی کی اور کہا کہ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ پولیس انہیں گرفتار کرنے کے بجائے پروٹوکول دے رہی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی جانب سے نواب خان وسان کو گرفتار نہ کرنے اور پروٹوکول دینے کا سخت نوٹس لیا جائے اور ان کے ساتھ عام ملزموں کی طرح ایکشن لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں