کرکٹ کے فروغ کیلیے خدمات ہمیشہ حاضر ہیں یونس

کامیابی کیلیے کھیل سے لگن اور جذبہ درکار ہوتا ہے، نوجوان پلیئرز کو نصیحت۔


Sports Reporter June 10, 2013
کامیابی کیلیے کھیل سے لگن اور جذبہ درکار ہوتا ہے، نوجوان پلیئرز کو نصیحت۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کی ترقی و فروغ کیلیے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں، نوجوان کرکٹر جذبہ اور لگن سے محنت کریں توکوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسٹیل ٹائون پر ٹی ٹوئنٹی فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے فروغ میں ہر طرح سے مدد اور معاونت کو تیار ہوں، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظہیر احمد شیخ نے بھی منتظمین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، عتیق احمدنے اظہار تشکر کیا، فائنل میں رائل سی سی نے ہمدم سی سی کو5 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔



شہزر محمد نے 55، محمد اسلم نے 39اور عاقب رضوی نے24رنز بنائے،احمد اقبال نے 3اور ساجد انصاری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں حریف ٹیم 6وکٹوں پر 144رنزبنا سکی، سعد شاہ 45، بہرام خان 39 اوراحمد اقبال 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے، طحہ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، مہمان خصوصی یونس خان نے فاتح کپتان اعجاز احمد کو 15ہزار روپے نقد اورونر ٹرافی، مقابل کپتان رضوان قریشی کو 10ہزار روپے نقد اور رنراپ ٹرافی دی، شہزر محمد نے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں