اسٹیٹ بینک سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

وفاقی حکومت نے سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ گزشتہ برس 17 اکتوبر 2017 کوجاری کرنیکی ہدایت کی تھی۔


Business Reporter October 10, 2018
وفاقی حکومت نے سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ گزشتہ برس 17 اکتوبر 2017 کوجاری کرنیکی ہدایت کی تھی۔ فوٹو :فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

سرسید احمد خان کی 201 ویں سالگرہ کے موقع پراسٹیٹ بینک ان کی خدمات کے اعتراف میں 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کررہا ہے جو 17 اکتوبر 2018 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے کائونٹرز پردستیاب ہو گا۔

سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں چمکتاہوا ہلال اور 5 نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ، پشت پر وسط میں سرسید احمد خان کی یک رخی تصویر، نیچے نام کندہ ہے۔ تصویر کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ 200 ویں سالگرہ کے الفاظ کندہ ہیں۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ گزشتہ برس 17 اکتوبر 2017 کوجاری کرنیکی ہدایت کی تھی۔

مقبول خبریں