بھارتی فلموں کی نمائش پر بھاری ٹیکس لگایا جائے مصطفی قریشی

لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،سینما گھر ہی دستیاب نہیں ہوتے


Showbiz Reporter June 11, 2013
لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،سینما گھر ہی دستیاب نہیں ہوتے فوٹو : فائل

پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں سے راج کرنیوالے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پربھاری ٹیکس عائد کیاجائے اوراس رقم کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی پرخرچ کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار مصطفی قریشی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سرزمین پرپاکستانی فلموں کو اس طرح سے رسپانس نہیں دیاجاتا جس طرح ہمارے ہاں ہوتاہے۔ کوئی قومی یامذہبی تہوار ہو تو یہاں بھارتی فلموںکو نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے جب کہ پاکستانی فلموں کو سینما گھر دستیاب نہیں ہوتے۔



اگر یہ سلسلہ یونہی چلتارہاتو پھرفلم انڈسٹری کوتباہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ اس وقت ہمیں پاکستانیت دکھانا ہو گی۔ لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن سینما مالکان اورکچھ امپورٹرز جان بوجھ کراثرورسوخ کی بناء پرپاکستانی سینماگھروںمیں بالی وڈ فلموں کی نمائش کررہے ہیں جس پرفوری پابندی لگنی چاہیے۔

مقبول خبریں