تنقید کی پروا نہیں مرضی کا لباس پہنوں گی جینیفرلوپز

اْن کا لباس نا مناسب نہیں تھا وہ وہی لباس پہنیں گی جو انھیں اچھا لگے گا، جینیفرلوپز


Net News June 11, 2013
اْن کا لباس نا مناسب نہیں تھا وہ وہی لباس پہنیں گی جو انھیں اچھا لگے گا، جینیفرلوپز فوٹو : فائل

گلو کارہ جینیفر لوپز کا کہنا ہے کہ چست لباس کا انتخاب اْن کا صحیح فیصلہ ہے اور وہ تنقید کے باوجود بھی خوش ہیں۔

گلوکارہ جینیفر لوپز نے کہا کہ اْن کا لباس نا مناسب نہیں تھا وہ وہی لباس پہنیں گی جو انھیں اچھا لگے گا، جینیفر لوپز نے کہا کہ 'میں نے سرخ رنگ میں ایسا ہی لباس بل بورڈ ایوارڈزتقریب میں پہنا تھا اور اْس وقت کوئی تنقید نہیں ہوئی تھی۔ اس لیے میں نے خیال کیا کہ یہ لباس مناسب ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلنٹ شو میں جینیفر لوپز نے اپنے گانے کی پرفارمنس میں گھٹنوں سے اوپر تک کے لمبے جوتے پہنے تھے جب کہ انھوں نے اپنے دھڑ کو مصنوعی پروں سے بنے لباس سے ڈھانپ رکھا تھا۔پروگرام میں شامل ججوں نے جینیفر کی پرفارمنس کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں