مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا

قیمت320 روپے فی کلو تک جاپہنچی، ڈیلرز من مانے نرخ مقرر کر تے ہیں،مرغی فروش


Numainda Express June 11, 2013
15 روز قبل160 روپے کلو فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 320 روپے کلو ہوگیا ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی حیدرآباد میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان کوچھونے لگیں۔

15 روز قبل160 روپے کلو فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 320 روپے کلو ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں صرف 15 روز میں مرغی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہو گیا، لطیف آباد اور قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں اس وقت مرغی کا گوشت300 سے 320 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ بلوچستان فیڈ اینڈ چکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بروز پیر کے ریٹس کے مطابق حیدرآباد میں زندہ مرغی 180 روپے کلو، بدین اور ٹنڈو محمد خان میں179، میر پور خاص میں 178، ڈگری میں 177 اور کنری میں176 روپے کلو ہے۔



اس سلسلے میں مرغی فروش نوید علی اور جاوید عرف بھورا کا کہنا ہے کہ مرغی کے ریٹس ڈیلرز نے زیادہ کر رکھے ہیں جس کے باعث ہم کو بھی اس کی مناسبت سے مرغی کے گوشت کے ریٹس رکھنے پڑتے ہیں اصل میں مرغی کا گوشت120اور 200ہونا چاہیے تاکہ گوشت کی فروخت زیادہ ہو اور ہمارا کاروبار بھی چلے لیکن مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافے کے باعث مرغی پنجاب سے منگوانا پڑ رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مرغی کے ریٹس پرکنٹرول کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے ڈیلرز اور فارمرزاپنی من مانے نرخ مقرر کرتے ہیں۔ دوسری طرف لطیف آباد نمبر 7 میں مرغی خریدنے کے لیے آنے والے فہیم الدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن کوئی اس پر قابو پانے والا نہیں، گزشتہ ہفتے ہی مرغی کے گوشت کے ریٹس آدھے تھے، اب ہول سیل مارکیٹ میں 300 روپے ہے، جبکہ شہر بھر میں 310 اور 320 تک فروخت ہو رہا ہے, جبکہ مرغی کے انڈے 64 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں