کھاد اور زرعی ادویہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کسان پریشان

چاول کی بوائی شروع ہوتے ہی منافع خور حرکت میں آگئے، ڈیلرز نے دوائیں 30 فیصد مہنگی کردیں، نوٹس لیا جائے، آبادگار


Nama Nigar June 11, 2013
چاول کی کاشت شروع ہوتے ہی بیوپاریوں نے کھاد کی فی بوری پر 300سے 400 روپے تک اضافہ کردیا. فوٹو: فائل

تلہار اور نواح میں بیوپاریوں نے کھاد اور زرعی ادویہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

آبادگار طبقہ پریشان۔ تفصیلات کے مطابق چاول کی کاشت شروع ہوتے ہی بیوپاریوں نے کھاد کی فی بوری پر 300سے 400 روپے تک اضافہ کردیا جبکہ زرعی ادویہ بھی 30 فیصد مہنگی کردی ہیں۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت چاول کی کاشت کی جارہی ہے جس میں کھاد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن بیوپاریوں نے اچانک کھاد کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔



جبکہ زرعی ادویہ کی قیمتوں میں بھی اضافے نے آبادگاروں کو پریشان کردیا ہے۔ آبادگار رہنمائوں حاجی نواب خان لغاری، حسن علی جت، نظیر ملاح، اسلم خواجہ اور دیگر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد اور زرعی ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں