صدر کا خطاب جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کا مظاہرہ

قیادت نوابزادہ گہرام بگٹی کر رہے تھے، مظاہرین کی پارلیمنٹ کے سامنے جانے کوشش


Numainda Express June 11, 2013
قیادت نوابزادہ گہرام بگٹی کر رہے تھے، مظاہرین کی پارلیمنٹ کے سامنے جانے کوشش فوٹو:ایکسپریس نیوز

صدرآصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پراسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے موجود جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے جانے کوشش کی تاہم انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں شاہراہ جمہوریت سے آگے جانے سے روک دیا۔

اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انھیں فوری طور پر اپنے آبائی علاقے میں جانے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کے دوران نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد ہزاروں بلوچ عمائدین کو اپنے علاقوں سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔



جس کے خلاف جمہری وطن پارٹی نے آخری وقت پر حالیہ انتخابات کا بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور سیکڑوں کارکنوں سمیت دارالحکومت میں جمع ہو کراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں