سڑک کی بندش کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ 8 افراد بے ہوش

بدین، نوکوٹ روڈ پر ہزاروں افراد کا 5 گھنٹے تک دھرنا، تھرکول اتھارٹی کیخلاف نعرے


Nama Nigar June 12, 2013
مظاہرین نے کئی گھنٹے تک تھرکول مشینری کو بھی روکے رکھا. فوٹو: فائل

تھرکول روڈ کی تعمیر کے دوران متبادل راستہ نہ دینے پر ہزاروں افراد کا دوسرے روز بھی تھرکول اتھارٹی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔

چلچلاتی دھوپ میں 5 گھنٹے تھرپارکر بدین روڈ پر دھرنا، شدید گرمی کے باعث 8 افراد بیہوش۔ تفصیلات کے مطابق آج دوسرے روز بھی بدین نوکوٹ تھرپارکر روڈ کی بندش اور متبادل راستہ فراہم نہ کرنے کے خلاف ہزاروںمرد، خواتین و بچوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور تھرپارکر بدین روڈ پر چلچلاتی دھوپ میں 5 گھنٹے تک دھرنا دیا۔



شدید گرمی کے باعث 8 افراد جمن، اکبر، صالح، نور محمد، عارف اور غلام مصطفی بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال میں پہنچایا گیا۔ فیض اللہ خان، عطا محمد اور حاجی اللہ ڈنو نے کہاکہ تھرکول اتھارٹی متبادلہ راستہ فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے شہری 200 کلو میٹر طویل چکر کاٹ کر تھرپارکر کے شہر مٹھی جانے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے کئی گھنٹے تک تھرکول مشینری کو بھی روکے رکھا، اس موقع پر مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر 3 دن کے اندر تھرکول انتظامیہ نے متبادل راستہ فراہم نہ کیا تو وہ تھرکول اتھارٹی کو کام سے روک دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں