وزیراعلیٰ فیصل آباد میں پولیس گردی کانوٹس لیںعابد شیر

تشددکاراستہ چھوٹے میاں نے دکھایا،چھوٹے صوبوں میں ہواتومعاملات خراب ہونگے،چانڈیو


Monitoring Desk June 12, 2013
حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت کرینگے،محمودالرشید،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پرتشدد احتجاج کی مذمت کرتا ہوں۔

پولیس نے گھروں میں گھس کر شہریوں پرتشدد کیا۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ ایکنک کے معاہدے کے تحت فیصل آبادکی بجلی کراچی کودی گئی ہے،کے ای ایس سی کی طرف فیسکو کے52 ارب روپے باقی ہیں ، وہ بجلی بھی لے رہے ہیں اور پیسے بھی نہیں دے رہے۔



فیصل آباد کی صنعت بنداور لوگ بیروزگار ہیں،معیشت کا حال برا ہے،اس پرپولیس گردی نے عوام کو اوربھی تکلیف دی ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف جلدنوٹس لیں۔ہمیں کالاباغ ڈیم سمیت سب ڈیموں پر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا،اگرکالاباغ ڈیم پرکوئی مسئلہ ہے تو باقی ڈیمزتوبننا چاہئیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ فیصل آباد میں تشدد کاراستہ چھوٹے میاں صاحب نے دکھایا ہے اور میں اسوقت بھی کہتا تھا کہ اگر یہ کام چھوٹے صوبوں میں ہواتو معاملات اور بھی خراب ہوجائیں گے۔ہم نے ن لیگ کو سو دن دیے ہیں ،انھوں نے جو وعدے کیے، ہم نے وہ سنبھال کررکھے ہوئے ہیں، اب یہ بھی ہماری طرح کے بیان ہی دے رہے ہیں ۔جو لوگ کہتے تھے ہم ڈرون گرادیں گے ،وہ چپ کیوں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں