اسرائیل سے فوجی سازوسامان خریدنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں آئی ایس پی آر

پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے فوجی آلات نہیں خریدے، آئی ایس پی آر


Numainda Express June 12, 2013
پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے فوجی آلات نہیں خریدے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

فوج نے اسرائیل سے فوجی ساز و سامان اور مختلف الات خریدنے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

منگل کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے فوجی آلات خریدے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی رپورٹس میں کو ئی صداقت نہیں، یہ طلاعات گمراہ کن اور حقائق کے خلاف ہیں۔

مقبول خبریں